افغانستان میں لینڈ سلائڈنگ سے 2500 افراد ہلاک، سیکڑوں تاحال لا پتہ

ہفتہ 3 مئی 2014 12:14

افغانستان میں لینڈ سلائڈنگ سے 2500 افراد ہلاک، سیکڑوں تاحال لا پتہ

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء) افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں 2500 افراد جاں بحق جب کہ 300 سے زائد مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

افغان صوبے بدخشاں کے گورنر شاہ ولی اللہ ادیب کے مطابق شدید بارشوں کے باعظ گزشتہ روز ضلع آرگو میں ہونے والی لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں اب تک 2500 افراد جاں بحق اور سیکٹروں تاحال لا پتہ ہیں، مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے 300 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید لینڈ سلائڈنگ کے خطرے کے پیش نظر 700 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

آرگو کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور لینڈ سلائڈنگ سے اب تک 1500 مویشی بھی مر چکے ہیں۔ دوسری جانب ریسکیو ٹیموں نے ملبے کو ہٹانے کے لئے بھاری مشینری کی مدد سے کٹائی کا کام شروع کردیا امریکا اور نیٹو فورسز کی جانب سے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :