سعودیہ کی جانب سے ناقص کارکردگی پر بلیک لسٹ کمپنیوں کو حج کوٹا نہیں ملے گا، وزارت مذہبی امور پرائیویٹ حج کمپنیوں کو بلیک لسٹ قرار دیے جانے اورعازمین کی شکایات پر کارروائی کرے گی
اتوار 4 مئی 2014 13:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) سعودی حکومت کی جانب سے ناقص کارکردگی پر بلیک لسٹ قرار دی جانے والی حج کمپنیوں کو اس سال حج کوٹا نہیں ملے گا جبکہ حکومت پاکستان نے حج 2013 کے دوران سنگین نوعیت کی شکایات پر سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے پاکستانی پرائیویٹ حج کمپنیوں کو بلیک لسٹ قرار دیے جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ بلیک لسٹ قرار دی گئی کمپنیوں کو اس سال حج کوٹا نہیں دیا جائے گا، پرائیویٹ ٹورآپریٹرز کیلیے سخت قوانین بناکر انھیں پابند کیا جائے گا، حکومت نے ہر سال معصوم لوگوں کو فریضہ حج کی ادائیگی کے نام پر لوٹنے والی جعلی حج کمپنیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے،اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان نے سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کی56 حج کمپنیوں کو بلیک لسٹ قرار دینے کا سخت نوٹس لیا ہے حج 2013 کے دوران 745حج کمپنیوں نے عازمین حج کیلیے خدمات انجام دی تھیں ان کمپنیوں میں سے 56 کمپنیوں کیخلاف سنگین نوعیت کی شکایات سامنے آئی تھیں جس پر سعودی حکومت نے ان کمپنیوں کو بلیک لسٹ قرار دیا جبکہ بعض کمپنیوں کو ناقص کارکردگی پر پاکستانی وزارت مذہبی امور نے بھی بلیک لسٹ قرار دیا تھا حکومت نے بلیک لسٹ کمپنیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے مذکورہ کمپنیوں نے عازمین حج سے جو تحریری معاملات طے کیے تھے ان کے مطابق عازمین حج کو سہولتیں فراہم نہیں کیں،عازمین حج نے شکایت کی تھی کہ ٹورآپریٹرز نے انھیں سہولتوں سے آراستہ ہوٹلوں میں نہیں ٹھہرایا عازمین حج کو اچھا کھانا اور بہتر سفری سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں جس سے عازمین حج کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ناقص کارکردگی کی حامل مذکورہ کمپنیوں کو اس سال حج کوٹا نہیں دیا جائے گا بلکہ ان کی جگہ نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کو کوٹا دیا جائے گا ان کمپنیوں کا معیار پرکھا جائے گا جس کے بعد ان نئی کمپنیوں کو کوٹا دینے کا فیصلہ ہوگا، حکومت حج ٹورآپریٹرز کی کارکردگی جانچنے کیلیے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے گی یہ ٹیمیں پاکستان اور سعودی عرب میں پرائیویٹ کمپنیوں کی کارکردگی کو جانچیں گی،عازمین حج نے حکومت سے کہا کہ اس سال پرائیویٹ کمپنیوں کے پاس سرکاری حج اسکیم کی نسبت زیادہ کوٹا ہے لہذا پرائیویٹ ٹور آپریٹرز پر زیادہ ذمے داریاں عائد ہوں گی ان کی کارکردگی بہتر ہونا ضروری ہے اس سال کل ایک لاکھ 43 ہزار 368 عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے جن میں سرکاری حج اسکیم کے تحت 56 ہزار 684 عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے جبکہ 86 ہزار 684 عازمین حج پراؤیٹ حج اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے ان عازمین حج کو 745 پرائیویٹ حج کمپنیاں خدمات فراہم کریں گی سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع ہوچکی ہیں جبکہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج فارم کا اجرا جاری ہے اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج درخواستیں وصول کرنے کا عمل 4 جون تک جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.