وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نیسپاک حکام سے ملاقات، ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کے معاملات پر غور و خوض
پیر 5 مئی 2014 19:50
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نیپاک حکام سے ملاقات کی جس میں ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کے معاملات پر غور و خوض کیا گیا۔ اپ گریڈیشن میں اسٹیشنوں کی تزئین ِ نو، فوڈ کورٹس، شاپنگ مال، پارک، جوائے لینڈ اور سینما گھروں کی تعمیر شامل ہے۔
(جاری ہے)
اس موقع پر جنرل منیجر آپریشنز انجم پرویز، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک جاوید انور بوبک، ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچر محمد خالد، چیف انجینئر ظفر اللہ کلوڑ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور میاں محمد ارشد اور نیسپاک کے منیجنگ ڈائریکٹرامجد اے خاں، جنرل منیجر عروج انور اور چیف آرکیٹیکٹ عبدالبصیر نے بھی موجود تھے ۔
پاکستان ریلویز اور نیسپاک کی یہ تیسری میٹنگ تھی۔ خیال ہے کہ اگلی میٹنگ میں جو چند روز میں متوقع ہے، ریلوے اور نیسپاک میں معاہدہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں ننکانہ صاحب، حسن ابدال، نارووال، ساہیوال اور اوکاڑہ جبکہ دوسرے مرحلے میں پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ اور بہاولپور ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ میٹنگ میں نیسپاک کی طرف سے سلائیڈز بریفنگ بھی دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک میں گرمی کی شدید لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے 10 مئی سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی
-
گیس پائپ لائن کی تکمیل: پاکستان اور ایران رستوں کی تلاش میں
-
ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ شواہد نہ ملنے پر بند
-
وزارتِ قانون کے جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
گندم سکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی،مراد علی شاہ
-
حکومت کا پنشن اخراجات کنٹرول کرنے کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا عندیہ
-
ولادیمیر پوٹن کی پانچویں مدت صدارت کا آغاز
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.