غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر امریکی شہری جسمانی ریمانڈ پر کراچی پولیس کے حوالے
منگل 6 مئی 2014 14:19
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) پستول کی گولیاں اور میگزین برآمد ہونے پر ائیرپورٹ سے حراست میں لئے گئے امریکی شہری کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کئے گئے امریکی شہری جوئیل یوگیون کو پولیس نے ملیر ڈسٹرکٹ کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ آدم سنگھار کے روبرو پیش کیا جہاں ملزم سے اب تک کی جانے والی تفتیش سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا گیا جس کے مطابق ملزم نائن ایم ایم پستول کی گولیاں اور میگزین کراچی سے اسلام آباد لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔
پولیس نے مزید تفتیشں کے لئے عدالت سے امریکی شہری کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا اور 10 مئی تک تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے امریکی قونصل خانے میں تعینات امریکی شہری کو غیرقانونی طور پر پستول کی گولیاں اور میگزین رکھنے کے الزام میں گرفتار کرکے ایئرپورٹ تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.