شامی باغیوں کااسدی فوج کے زیراستعمال لگژری ہوٹل پر حملہ،14 سرکاری اہلکار ہلاک...ا لیپواعلاقے میں فائیوسٹارہوٹل کو ڈیٹونیٹرسے اڑانے کی کوشش کی گئی، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، ہوٹل کی عمارت کو بھی کافی نقصان پہنچا،14اسدی فوج کے اہلکار مارے گئے،شامی آبزرویٹری

جمعرات 8 مئی 2014 21:41

دمشق میں شامی فوج کے زیراستعمال فائیوسٹارہوٹل پر شامی باغیوں کے حملے میں درجنوں سرکاری فوجی ہلاک ہوگئے ،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، ہوٹل کی عمارت کو بھی کافی نقصان پہنچا ،قبل ازیں حمص میں شامی فوج اور باغیوں کے درمیان ایک معاہدے کے تحت جزوی فائر بندی ہو گئی اور باغیوں کے حمص سے انخلاء کاعمل بھی جاری ہے،اوراب تک سیکڑوں افرادکو مخصوص بسوں کے ذریعے حمص سے نکالاجاچکاہے،ادھر شامی صدربشارالاسدنے کہاہے کہ ان کی حکومت شام کے تمام علاقوں میں قومی آشتی کے عمل کی حمایت کرتی ہے، شام سے خونریزی کے خاتمے کے خواہاں ہیں، شام کا پرامن حل شامی عوام کے مفاد میں ہے،شامی سرکاری ٹی وی نے بتایاکہ جمعرات کو اسدی فورسزکے مسکن بننے والے حلب کے ایک اہم ہوٹل پر باغیوں نے زبردست حملہ کر کے مبینہ طور پر متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا تاہم فوری طور پر مجموعی اور حتمی نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، ہوٹل کی عمارت کو بھی کافی نقصان پہنچا اور ریسکیو ٹیموں نے گرنے والے حصے کا ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو نکالنا شروع کر دیا.

فوری طور پر دستیاب اطلاعات کے مطابق کارلٹن ہوٹل کو ڈیٹو نیٹر لگا کر تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ، برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس حملے میں 14 اسدی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوگئے ،بیان کے مطابق ہوٹل کو دھماکے سے اڑانے کے لیے دھماکہ خیزموادہوٹل میں نصب کیاگیاتھا ، کارروائی سے غیر معمولی نقصان کا تخمینہ ہے، تاہم فوری طور پر اس بارے میں مصدقہ اطلاعات دستیاب نہیں ہو سکی ہیں اورنہ ہی اس بارے میں ہلاکتوں کا پتہ چل سکاہے کہ ان کی تعدادکتنی ہے،قبل ازیں حمص میں شامی فوج اور باغیوں کے درمیان ایک معاہدے کے تحت جزوی فائر بندی ہو گئی اور باغیوں کے حمص سے انخلاء کاعمل بھی جاری ہے،اوراب تک سیکڑوں افرادکو مخصوص بسوں کے ذریعے حمص سے نکالاجاچکاہے،دوسری جانب شام کے صدربشاراالاسدنے دمشق کے مضافات کی کئی اہم اور معروف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی حکومت، شام کے تمام علاقوں میں قومی آشتی کے عمل کی حمایت کرتی ہے،انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت، شام سے خونریزی کے خاتمے کی خواہاں رہی ہے اور وہ اس بات پر یقین رکھتے ہوئے کہ اغیار، کبھی شام میں امن کے خواہاں نہیں رہے ہیں، پورے ملک میں قومی آشتی کے عمل کی حمایت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ شام کا پرامن حل، شامی عوام کے مفاد میں ہے۔ شام کے صدر بشار اسد نے ان شخصیات کی قدردانی بھی کی جو شام میں قیام امن کی کوششوں میں سرگرم ہیں۔

متعلقہ عنوان :