شیفیلڈ ‘ پاکستانی نژاد تین بچوں اور دوخواتین آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا

جمعہ 9 مئی 2014 15:03

شیفیلڈ ‘ پاکستانی نژاد تین بچوں اور دوخواتین آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک ..

شیفیلڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) شیفیلڈ میں پاکستانی نژ اد گھرانے کے تین بچوں اور دوخواتین کوآہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ آگ سے جھلس کرمارے گئے پانچوں افراد کی نماز جنازہ مدینہ مسجد شیفیلڈمیں اداکی گئی۔ 2ہزارسے زائد سوگواروں کی موجودگی کے سبب روڈ بندکرناپڑی۔ بعدمیں میتیں سٹی روڈقبرستان لے جائی گئیں جہاں تدفین کی گئی۔

(جاری ہے)

لواحقین کاکہناتھاکہ انکی زندگی میں پیداخلاکبھی پرنہ ہوسکے گا۔ ویک روڈ پرواقع کیانی ہاوٴس اٹھائیس اپریل کو اچانک آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا جس سے نوبرس کاعدیان ،اسکاسات سال کابھائی امان اور 2ماہ کی شیرخواربہن مناہل ہلاک ہوگئے تھے۔ تینوں کوبچانے کی کوشش میں جھلستے گھر میں واپس داخل ہونے والی بچوں کی آنٹی انعم اور53 برس کی دادی شبینہ بیگم بھی چل بسی تھیں۔ گھرکوآگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی تاہم فائرفائٹرزکویقین ہے کہ آگ جان بوجھ کرنہیں لگائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :