دبئی میں پالتو جانوروں کی لیے شروع کی جانے والی ٹیکسی سروس مقبول ہو نے لگی

جمعہ 9 مئی 2014 15:03

دبئی میں پالتو جانوروں کی لیے شروع کی جانے والی ٹیکسی سروس مقبول ہو ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء)دبئی میں پالتو جانوروں کی لیے شروع کی جانے والی ٹیکسی سروس مقبول ہو نے لگی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں پالتو جانور کے ساتھ سفر کرنے پر پابندی ہے۔گلف نیوز کے مطابق دبئی میں مقیم ایک برطانوی شہری نے گذشتہ سال اکتوبر میں اس وقت یہ سروس شروع کی جب ان کے ایک دوست نے اپنے پالتو کتے کو جانوروں کے ڈے کلیئر مرکز پہنچانے میں مدد کی درخواست کی آرتھر اوبن کے مطابق گذشتہ کئی ماہ کے دوران انھوں نے ایک سو سے زائد پالتو جانوروں کو ٹیکسی کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ان میں زیادہ تر کو ڈے کیئر کے مراکز اور جانوروں کے ڈاکٹروں کے کلینک پہنچایا۔آرتھر اوبن کے مطابق وہ ایئرپورٹ سے بھی پالتو جانوروں کو گھروں میں پہنچاتے ہیں کیونکہ وہاں عام ٹیکسی ڈرائیور پالتو جانوروں کو گاڑی میں بیٹھانے سے انکار کر دیتے ہیں۔اسلامی قوانین کے مطابق کتے کو ناپاک سمجھا جاتا ہے لیکن دبئی میں پالتو کتے رکھنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔حکام نے حال ہی میں پالتو جانوروں کی غیرقانونی تجارت کو روکنے کے لیے ایک خصوصی مارکیٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے اس مارکیٹ میں صرف وہ کتے، بلیاں اور پرندے دستیاب ہوں گے جن کی اجازت ہو گی۔