قومی ٹیم النکبا انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے فلسطین روانہ ہوگئی
جمعہ 9 مئی 2014 16:49
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) قومی ٹیم پانچ ملکی النکبا انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے فلسطین روانہ ہو گئی۔19 مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں میزبان فلسطین سمیت پاکستان، اردن، سری لنکا اور عراق کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
(جاری ہے)
پاکستانی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ حسن بلوچ کے مطابق قومی ٹیم نے ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کی ہے، امید ہے کہ کھلاڑی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
ٹیم میں نوجوان کھلاڑی زیادہ ہیں اور ان کے پاس بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ فلسطین ایشن گیمز کی تیاری کی کڑی ہے اور النکبا ایونٹ میں شرکت سے ٹیم کو بہت فائدہ ہو گا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے اس سے قبل 2012ء میں اس ایونٹ میں شرکت کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.