کمیٹی کا دھرم شالہ واقعے پر اظہار افسوس ،مقدس مقامات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ،اقلیتوں کے حقوق ،مذہبی عبادتگاہوں کی حفاظت تمام مسلمانوں کا فرض ہے ، ایسے واقعایات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں،قرارداد پیش
جمعہ 9 مئی 2014 17:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور بین عقائد ہم آہنگی نے زیادہ سے زیادہ حجاج شامل کرنے ،سعودی عرب کی حکومت کو حاجیوں کیلئے کھانا حجاج کی صوابدید پر چھوڑنے کی سفارش کر دی جبکہ کمیٹی نے دھرم شالہ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک قرار داد پیش کی کہ مقدس مقامات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اقلیتوں کے حقوق اور اُن کی مذہبی عبادتگاہوں کی حفاظت تمام مسلمانوں کا فرض ہے مگر دھرم شالہ جیسے واقعایات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں،قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ ، وزارت قانون و انصاف ، اقلیتوں کے وزیر ، اور دھرم شالہ واقعے کی رپورٹ تفصیلی جائزے کے لئے طلب کر لی ۔
جمعہ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور اور بین عقائد ہم آہنگی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر حافظ حمداللہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق ، سینیٹرز باز محمد خان، مسز زاہدہ خان ، محمد زاہد خان ، خصوصی دعوت پر آئے سینیٹر حاجی محمد عدیل ، کے علاوہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف ، وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات،ایڈیشنل سیکرٹری برائے مذہبی امور سکندر اسمائیل خان ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری الیاس خان، چیئرمین متروکہ املاک بورڈ ، پی آئی اے حکام اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
اقوام متحدہ ، جنوبی سوڈان امن مشن میں خدمات انجام دینے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب
-
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نماز جنازہ ادا
-
ہتک عزت قانون کا بل پنجاب اسمبلی واپس بھیجنے کیلئے گورنر کو مراسلہ ارسال
-
گندم کی درآمدات میں ملوث افراد کوگرفتار کیا جائے،کسان رابطہ کمیٹی
-
ہم جا کدھر رہے ہیں؟ سیاستدان خاموش کیوں ہیں؟
-
مرکزی ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج
-
یوکرین: خارکیئو پر حملوں میں شدت سے انسانی امدادی ضروریات میں اضافہ
-
طویل خطرناک راستے لیکن مہاجرت خوشحالی کا سبب بھی
-
قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے روف حسن حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل
-
رواں سال عالمی سیاحت میں اضافے کی امید، یو این ٹورازم
-
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.