لاہور سے کراچی لائے جانے والے اسٹیٹ بینک کے خزانے میں سے 3 کروڑ روپے کے پرائز بانڈز غائب ہوگئے ،پرائز بانڈ کی 10 پیٹیوں کی نگرانی پر پرائز بانڈ سٹی ڈسٹرکٹ پولیس کے 16 اہلکار تعینات تھے جن میں سے 6 پولیس اہلکار حیدرآباد اسٹیشن پر اتر گئے،10 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا، جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ایس پی ریلوے نے تحقیقات کا حکم دیدیا،پرائز بانڈز کے نمبر ہمارے پاس ہیں، جن کو فوری طور پر منسوخ کردیا گیا ہے، ترجمان اسٹیٹ بینک، کینٹ ریلوے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ۔ تفصیلی خبر
ہفتہ 10 مئی 2014 21:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2014ء) لاہور سے کراچی لائے جانے والے اسٹیٹ بینک کے خزانے میں سے 3 کروڑ روپے کے پرائز بانڈ غائب ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ پولیس کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ پرائز بانڈ لاہور سے کراچی ایکسپریس کے ذریعے کراچی لائے جارہے تھے۔ پرائز بانڈ کی 10 پیٹیوں کی نگرانی پر پرائز بانڈ سٹی ڈسٹرکٹ پولیس کے 16 اہلکار تعینات تھے جن میں سے 6 پولیس اہلکار حیدرآباد اسٹیشن پر اتر گئے۔
جب ٹرین 14 گھنٹے کی تاخیر سے رات 2 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچی تو اسٹیٹ بینک کے خزانے کی پیٹیاں اتارے بغیر ہی ٹرین کو صفائی کے لئے واشنگ لائن بھیج دیا گیا اور جب خزانے کی پیٹیاں چیک کی گئی تو اس میں ایک پیٹی غائب تھی۔واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو ایک پولیس اہلکار بے ہوش پایا گیا جسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.