یوکرین بحران،عالمی مارکیٹ میں تیل کی کمی نہیں ہونے دیں گے،سعودی عرب،تیل کی یومیہ پیدواچھیانوے لاکھ بیرل ہے کمی کی صورت میں پیداوار بڑھانے کیلئے تیارہیں،وزیرتیل کی میڈیاسے بات چیت

پیر 12 مئی 2014 22:59

یوکرین بحران،عالمی مارکیٹ میں تیل کی کمی نہیں ہونے دیں گے،سعودی عرب،تیل ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) سعودی عرب نے روس اور مغرب کے درمیان یوکرین کے بحران پر جاری کشیدگی کے پیش نظر عالمی مارکیٹ میں تیل کی رسد میں ممکنہ کمی کی صورت میں اپنی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا،سعودی وزیر تیل علی النعیمی نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سعودی مملکت کی تیل کی یومیہ پیدوار قریباً چھیانوے لاکھ بیرل ہے جبکہ اس کی یومیہ پیدواری صلاحیت ایک کروڑ پچیس لاکھ بیرل ہے ہم عالمی مارکیٹ میں تیل کی رسد میں کمی کی صورت میں پیداوار میں اضافے کے لیے تیار ہیں،انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے دوسرے رکن ممالک تیل کی کسی اضافی طلب کو پورا کریں گے ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی ایک سو ڈالر فی بیرل قیمت صارفین ،تیل کمپنیوں اور تیل پیدا کرنے والے ممالک کے لیے مناسب ہے،سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ اوپیک کو اپنے آیندہ اجلاس تک تیل کی موجودہ یومیہ پیدوار تین کروڑ بیرل برقرار رکھنی چاہیے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی یہ رسد مناسب ہے اور اس کا طلب کے ساتھ توازن برقرار ہے،اس لیے مارکیٹ مستحکم ہے اورفی الوقت پیدوار میں ردوبدل کا کوئی جواز نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :