کراچی میں خاتون نے نوجوان لڑکی کے ساتھ شادی رچالی

بدھ 14 مئی 2014 22:49

کراچی میں خاتون نے نوجوان لڑکی کے ساتھ شادی رچالی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2014ء) کراچی میں خاتون نے نوجوان لڑکی کے ساتھ شادی رچالی۔ خاتون کی خاتون کے ساتھ شادی پاکستانی قانون میں ایک غیر فطری، غیر قانونی اور غیر شرعی عمل ہے، لیکن دوستی کی آڑ میں ادھیڑ عمر خاتون کی لڑکی کے ساتھ زبردستی شادی کی کوشش اپنی نوعیت کے اعتبار سے یقینا ایک منفرد جرم ہے ۔کراچی کے لیاقت آباد کے علاقے اعظم نگر کی رہائشی ث نامی لڑکی اور فرحین صدیقی آپس میں دوستی کے رشتے میں بندھ گئے۔

(جاری ہے)

ث کو معلوم نہ تھا کہ پکی عمر کی یہ خاتون ایک بلیک میلر ہے جو معصوم لڑکیوں کے ساتھ دوستی کی آڑ میں انھیں بلیک میل کرتی ہے۔ ان دونوں کے درمیان دوستی ایک مخصوص نوعیت کے دائرے میں داخل ہوچکی تھی۔ فرحین صدیقی نے عورت ہونے کے باوجود ث پر دبا وٴڈالنا شروع کردیا کہ وہ اس کے ساتھ شادی کرلے۔ گزشتہ روز فرحین صدیقی اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ ث کے گھر سے زبردستی اغوا کرنے کی نیت سے آئی مگر علاقہ مکینوں نے اس کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :