کیلیفورنیا ،جنگلات میں لگی آگ نے درجنوں گھر جلا دیئے

جمعرات 15 مئی 2014 15:08

کیلیفورنیا ،جنگلات میں لگی آگ نے درجنوں گھر جلا دیئے

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مئی 2014ء)کیلیفورنیا میں جھاڑیوں میں لگی آگ نے درجنوں گھر جلا دیئے ، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے علاقے کارلسبڈ میں جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پھیل کر قریبی رہائشی علاقے تک پہنچ گئی ہے ۔ آگ نے متعدد گھر جلا کر راکھ کر دیئے میڈیا رپورٹس کے مطابق 11 ہزار 6 سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ، آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔