انتہا پسندوں ہندوؤں کا بھارتی یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علم پر تشدد

جمعرات 15 مئی 2014 16:18

انتہا پسندوں ہندوؤں کا بھارتی یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طالب ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مئی 2014ء) بھارتی علاقے پونڈے چری کی یونیورسٹی میں نامعلوم افراد نے پاکستانی طالبعلم کو مار مار کر لہولہان کر دیا۔ بھارتی انتہا پسندوں ہندوؤں نے پونڈے چری یونیورسٹی کے سر ایس وی رمن ہوسٹل میں سوئے چوبیس سالہ علی کے کمرے میں دھاوا بول دیا ۔

(جاری ہے)

تین حملہ آوروں نے لوہے کے راڈ سے علی حسن رضا کی گردن اور سر پر وار کیے۔ پاکستانی طالبعلم نے اپنی جان بچانے کے لیے کمرے میں لگا آلارم بجایا جس پر دیگر ساتھیوں نے آ کر اس کی جان بچائی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ۔ رضا پونڈے چری یونیورسٹی میں واحد پاکستانی طالبعلم ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :