فیصل آباد ، 500روپے نہ دینے پر بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں اور بہن کو قتل کر دیا

جمعرات 15 مئی 2014 23:02

فیصل آباد ، 500روپے نہ دینے پر بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں اور بہن کو قتل ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی۔2014ء) فیصل آباد میں پانچ سو روپے کے تنازعے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں اور بہن کو قتل کردیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے علاقے غلام رسول نگر کے نوجوان نے محض پانچ سو روپے کی خاطر ماں شمیم اور بہن یاسمین کی جان لے لی۔

(جاری ہے)

ملزم کی بہن تہمینہ کا کہنا ہے کہ ان کے ایک بھائی نے لاہور سے تین ہزار روپے بھیجے تھے اور تنویر ان میں سے پانچ سو روپے نہیں دینا چاہتا تھا۔

دوسری جانب سی پی او فیصل آباد نے اڑتالیس گھنٹوں میں ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملزم تنویر نے ایک سال پہلے اپنی ماں اور دیگر اہلخانہ سے مل کر باپ کو قتل کرکے لاش گھر میں دفن کردی تھی اور ایک ماہ پہلے ہی ضمانت پر رہا ہو کر آیا تھا۔ملزم ایک ماہ پہلے ہی باپ کے قتل کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :