پاکستان اب دیوالیہ نہیں ہو گا، اسحاق ڈار نے قوم کو خوشخبری سنا دی
جمعرات 15 مئی 2014 23:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی۔2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو نوید سنائی ہے کہ مہنگائی میں اضافے کی شرح پر قابو پا لیا ہے، پاکستان اب دیوالیہ نہیں ہو گا، اگلے سال بھی ڈالر ننانوے روپے سے اوپر نہیں جانے دیا جائے گا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت کی کامیابیاں گنواتے ہوئے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت تیرہ ارب ڈالر ہو گئے ہیں جو جولائی میں پندرہ ارب ڈالر سے بھی بڑھ جائیں گے، ملکی درآمدات اعشاریہ آٹھ فیصد اضافے کے ساتھ تینتس ارب ڈالر رہیں۔
دس ماہ میں بجٹ خسارہ ایک ہزار تینتیس ارب رہا جو ہدف کے مطابق ہے۔ دس ماہ میں ترسیلات زر بارہ ارب نوے کروڑ ڈالر رہیں، نو ماہ میں چھ فیصد اضافے کے ساتھ برآمدات انیس ارب ڈالر رہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہنگائی میں اضافے کی شرح پر قابو پا لیا ہے۔ تجارتی خسارہ میں چھ فیصد کمی ہوئی ہے، عالمی مالیاتی اداروں نے بھی تسلیم کیا ہے کہ پاکستانی معیشت ترقی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر اٹھانوے پر لانا کوئی نئی بات نہیں، اگلے سال بھی ڈالر ننانوے سے اوپر نہیں جانے دیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کراچی سٹاک ایکسچینج میں تینتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تھری جی ، فور جی لائسنس کی نیلامی سے ہدف کے مطابق آمدنی ہوئی۔ چار سال کے دوران نو لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ایف بی آر نے ریونیو کی مد میں ایک ہزار سات سو پینتالیس ارب اکھٹے کیے ہیں۔ پرانا قرضہ دینے کیلئے نیا قرضہ لینا ضروری تھا، پاکستان اب دیوالیہ نہیں ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.