صوبائی حکومت کی نو ماہ کی کارکردگی ہرلحاظ سے بہتر اور حوصلہ افزاء ہے،محمودخان، کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں تمام شعبوں میں تبدیلی آئی ،29 کروڑ روپے کی لاگت سے مٹہ فاضل بانڈہ روڈ پر جلد کام شروع ہوگا،صوبائی حکومت نے سوات کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ہے اور خطیر رقم منظور ہوئے ہیں جس پر جلد کام کاآغاز ہوگا،صوبائی وزیرآبپاشی کامختلف وفود سے گفتگو

ہفتہ 17 مئی 2014 20:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی محمودخان نے کہا ہے کہ کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں تمام شعبوں میں تبدیلی آئی ہے ،29 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے مٹہ فاضل بانڈہ روڈ پر جلد کام کاآغاز ہوگا ، سوات میں ڈینٹل کالج کا قیام بھی جلد عمل میں لایاجائے گا ، کرنل شیر خان انٹر چینج تاچکدرہ ایکسپریس وے کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس کی تعمیر سے سفری سہولیات میسر ہوں گی ، اس کے ساتھ ساتھ وقت کی بچت بھی ہوگی ، صوبائی حکومت کی نو ماہ کی کارکردگی ہرلحاظ سے بہتر اور حوصلہ افزاء ہے ، لنڈاکی تاکالام شاہراہ این ایچ اے کیساتھ ہیں اور مرکزی حکومت کو سوات میں ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد وہ اس سڑک کی تعمیر میں دلچسپی نہیں لے رہی ، مذکورہ شاہراہ کو ایف ایچ اے کے حوالہ کرنے کا اپشن بھی زیر غور ہے ، وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں سوات کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے سوات سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم بھی اس موقع پر موجود تھے انہوں نے تحریک انصاف کی نوماہ کی کارکردگی کو ہر لحاظ سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس دوران تحریک انصاف نے پٹوا رکافرسودہ نظام اور کرپشن کا خاتمہ کردیا ہے ، میرٹ پر کام کرنے کو ترجیح دی ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ پی کے 84 میں ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے کروڑوں روپے منظور ہوئے ہیں تین کلو میٹر روڈ روڑنگار ٹومانڈل ڈاگ پر جلدکام کاآغاز ہوگا، جبک راحت کوٹ ٹو سخرہ گھڑئ دس کلو میٹر سڑک پر کام جاری ہے ، انہوں نے کہاکہ مٹہ ٹو فاضل بانڈہ سڑک جو کہ ساڑھے 23 کلو میٹر ہے 29 کروڑوں روپے کے خطیر لاگت سے اس سڑک پر پندرہ جون سے کام کاآغاز ہوگا جو علاقے کے عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ ہے ، جوجلد حل ہوجائے گا ، انہوں نے کہاکہ ایری گیشن کی مد میں علاقے میں خطیر رقم خرچ کی جائیگی باغ ڈھیرئ ٹو مٹہ ایری گیشن چینل سے دو لاکھ ایکڑ اراضی زیر آب ہوجائے گی ، انہوں نے کہاکہ سوات کی تعمیر وترقی کے حوالے سے موجودہ حکومت انتہائی سنجیدگی سے اقدامات اٹھارہی ہے ، اور موجودہ حکومت کی نوماہ کی کارکردگی بہتر ہے اس دوران صوبائی حکومت نے سوات کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ہے اور خطیر رقم منظور ہوئے ہیں جس پر جلد کام کاآغاز ہوگا ، انہوں نے کہاکہ شاہراہوں کی حالت بہتر بنانے پر توجہ دی جارہی ہے سوات جوکہ سیاحت کے حوالے سے ایک منفردمقام ہے شاہراہوں کی حالت بہتر بنایاجارہا ہے ، ملم جبہ سڑک کی تعمیر ومرمت کیلئے بھی فنڈ منظور ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ لنڈاکی تا کالام سڑک این ایچ اے کیساتھ ہے اور سوات میں ن لیگ کو ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد اب مرکزی حکومت اس سڑک کی تعمیر میں دلچسپی نہیں لے رہی ، ہمارے ساتھ دوسرا اپشن اس سڑک کو ایف ایچ اے کے حوالہ کرنا ہے انہوں نے کہاکہ خوازہ خیلہ گریڈ سٹیشن کی ہیوی ٹرانسفارمر نصب کیاجارہا ہے ، جس سے نہ صرف بجلی کے لوڈشیڈنگ بلکہ کم وولٹیج کامسئلہ بھی حل ہوجائے گا، انہوں نے کہاکہ سوات میں ڈینٹل کالج کا قیام بھی عمل میں لایاجارہا ہے ، جبکہ ایکسپریس وے جوکہ کرنل شیر خان انٹر چینج سے لیکر چکدرہ تک تعمیر کیاجائے گا ، کیلئے خطیر فنڈ منظور ہوئے ہیں اس کی تعمیر سے نہ صرف سفری سہولیات میسر ہوگی بلکہ وقت بھی کم خرچ ہوگا ، انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے حوالے سے تحریک انصاف نے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو عملی جامہ پہنایاجارہا ہے اور عوام ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے کرپشن بد عنوانیوں ، لوٹ کھسوٹ اور پٹوار کے فرسود ہ نظام کاخاتمہ کرکے سرکاری آفیسرز اہلکاروں کو عوام کے خادم بنادیے ہیں انہوں نے کہاکہ اب ترقیاتی کاموں میں بھی شفافیت ہوگی اور عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے عوام کے شکوک وشہبات کو ختم کردیے ہیں انشاء اللہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عوام مزید ایک مثبت اور خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے عوامی لوگ ہیں اور خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کررکھا ہے ، ہماری سیاست کا محور بھی عوام کی بلا تفریق خدمت ہے ، جس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :