پورے ملک میں وزیر اعظم کی ہدایت پر بجلی چوری اور لائن لاسسز کو کم کر رہے ہیں ، عابد شیر علی ،مسلم لیگ (ن )اپنے قومی اداروں کیساتھ ہے ، امن چاہتے ہیں ،میڈیا کی آزادی بھی ضروری ہے ، شناختی کارڈ کے ایشو کو سڑکوں پر لے جانے کی بجائے طریقہ کار کے تحت حل کیا جائے ، وزیر مملکت کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 17 مئی 2014 20:35

پورے ملک میں وزیر اعظم کی ہدایت پر بجلی چوری اور لائن لاسسز کو کم کر ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی۔2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں وزیر اعظم کی ہدایت پر بجلی چوری اور لائن لاسسز کو کم کر رہے ہیں ، مسلم لیگ (ن )اپنے قومی اداروں کیساتھ ہے ، امن چاہتے ہیں ،میڈیا کی آزادی بھی ضروری ہے ۔فیسکو ہیڈ کواٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر نے کہاکہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کا دورہ کر رہا ہوں وزیر اعظم کی ہدایت پر بجلی چوری اور لائن لاسسز کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

فیسکو کی کارکردگی سب سے اچھی ہے انہوں نے کہاکہ مہم چلائیں گے جس میں لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا کہ کس علاقے میں کتنی بجلی چوری ہو رہی ہے ، تحریک انصاف کے فیصل آباد جلسے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ دھوبی گھاٹ میں صرف نواز شریف ہی جلسہ کر سکتے ہیں یہ شہر صرف مسلم لیگ کا شہر ہے ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے قومی اداروں کیساتھ ہے ، ہم امن چاہتے ہیں اور میڈیا کی آزادی بھی ضروری ہے شیخ رشید کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ وہ کبھی لال حویلی میں جلسہ نہیں کر سکے تو اور کیا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیسکو کی بل ریکوری میں بہتری آئی ہے اور لائن لاسز بھی کم ہوئے ہیں۔ حکومت نے فیصلہ کیا کہ اب بجلی چوری کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی اور کسی کو نہیں بخشا جائیگا۔ عابد شیرعلی نے کہا کہ رمضان المبارک کے موقع پر ملک میں لوڈ شیڈنگ کا پلان تیار کرلیا گیا ہے اس بابرکت مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیاجائیگا اور سحر اور افطار میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائیگی۔

عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت ہر پاکستانی شہری کے حقوق کا تحفظ کریگی، متحدہ قومی موومنٹ کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں انہیں الطاف حسین کے شناختی کارڈ کے ایشو سڑکوں پر نکلنے کے بجائے طریقہ کار کے تحت حل کرنا چاہئے،طریقہ کار ہے، اسے اختیار کرنا چاہئے، پاکستانی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں۔شناختی کارڈ کے ایشو کو سڑکوں پر لے جانے کے بجائے طریقہ کار کے تحت حل کریں، ا یک سوال کے جواب میں کہا کہ گرینڈ الائنس کی باتیں وہ لوگ کررہے ہیں جنہیں عوام نے مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :