سعودی عرب کے ہوٹلوں میں کتے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف،پولیس کے چھاپے، چھاپہ مارکارروائیو ں میں ابھی تک کہیں سے بھی کچا یا پکایا ہوا مشکوک گوشت نہیں ملا ،ترجمان جدہ میونسپلٹی

اتوار 18 مئی 2014 14:45

سعودی عرب کے ہوٹلوں میں کتے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف،پولیس کے چھاپے، ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) سعودی عرب کے مشرقی ساحلی شہر جدہ میں ایک نامعلوم مقام پر کتے کا گوشت پکائے جانے سے متعلق ایک ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد شہر کی انتظامیہ متحرک ہو گئی اور شہر بھر کے ریستورانوں اور چھوٹے ہوٹلوں پر چھاپے مارے گئے تاہم کسی ہوٹل سے مشکوک گوشت برآمد نہیں ہو سکا ،جدہ میونسپلٹی کے ترجمان سامی الغامدی نے عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں کتے کے گوشت کو پکانے اور فروخت کیے جانے کی ویڈیو سامنے آنے پر مانیٹرنگ ٹیموں نے ہوٹلوں پر چھاپے مارنا شروع کر دیے لیکن ابھی تک انہیں کہیں سے بھی کچا یا پکایا ہوا مشکوک گوشت نہیں ملا ،عرب ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ جدہ میں کچھ سماج دشمن عناصر چوری چھپے کتے کا گوشت پکانے کے بعد گاہکوں کو فروخت کر رہے ہیں تاہم وہ یہ مکروہ دہندہ کھلے عام نہیں کر رہے بلکہ مخصوص لوگ ان کے گاہک ہیں، کتوں کا پکا ہوا گوشت عام ہوٹلوں پر نہیں بلکہ خفیہ مقامات سے فراہم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اگر یہ کھلے عام ہوٹلوں میں فروخت ہوتا تو میونسپلٹی اور پولیس کب کی اس میں ملوث لوگوں کو گرفتار کر چکی ہوتی۔

اس خبر کی مکمل تفصیل عرب نیوز کی ویب سائٹ پر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

متعلقہ عنوان :