نئے بھارتی وزیراعظم کا خیر مقدم کریں گے،امریکہ کا 13سال بعد مودی کوویزہ دینے کااعلان، اوباما نے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے مودی کوامریکی دورے کی دعوت دی،وائٹ ہاؤس
اتوار 18 مئی 2014 20:10
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے نریندر مودی کو دور امریکہ کی دعوت کے بعد بھارت کے متوقع وزیراعظم کو امریکی ویزہ دیے جانے پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ انھیں بطور سربراہِ مملکت خوش آمدید کہا جائے گا،ترجمان جین ساکی نے اس بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نئے بھارتی وزیراعظم کا خیر مقدم کریں گے اور سربراہِ حکومت کے طور پر مودی اے ون درجہ بندی کے ویزے کے اہل ہوں گے،دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے بی جے پی کی جانب سے نریندر مودی کی بھارتی وزارتِ عظمی کے امیدوار کے طور پر نامزدگی کے موقع پر بھی انھیں ویزا نہ دینے کی پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب ان کی فتح کے بعد امریکی پالیسی تبدیل ہوتی دکھائی دیتی ہے،ادھر امریکی صدر کے دفتر کا کہنا تھا کہ صدر براک اوباما نے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے نریندر مودی کو واشنگٹن کے دورے کی دعوت دی،وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا تھا کہ ایک بار بھارت میں نئی حکومت اقتدار سنبھال لے تو اس کے بعد ہم وزیراعظم اور وہاں کی کابینہ کے ساتھ مضبوط دو طرفہ تعلقات قائم ہوتے دیکھ رہے ہیں،امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نریندر مودی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے مل کر خطے میں سیکیورٹی اور خوشحالی کو فروع دینے کی امید کا اظہار کیا ہے،یادرہے کہ امریکی حکام 2002 میں بھارتی ریاست گجرات میں نریندر مودی کی وزارتِ اعلی کے دوران مسلم کش فسادات میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کے بعد سے انھیں امریکہ کا ویزا دینے سے انکار کرتے آئے ہیں، 2005 میں امریکہ نے مودی کو سفارتی ویزا دینے سے انکار کیا تھا اور بعدازاں ان کا سیاحتی اور کاروباری ویزا بھی رد کر دیا گیا تھا، براک اوباما نے بھارتی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کو فون کر کے نہ صرف مبارکباد دی تھی بلکہ انھیں عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکہ کی دورہ کرنے کی دعوت بھی دی تھی۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.