پی سی بی کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے تمام فیصلے کالعدم قرار
پیر 19 مئی 2014 15:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مئی 2014ء) ہائی کورٹ نے ذکا اشرف کی چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحالی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے تمام فیصلوں کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجم سیٹھی کی بحیثیت چیئرمین پی سی بی برطرفی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ 26 صفحات پر مشتمل فیصلے کو جسٹس نور الحق قریشی نے تحریر کیا ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے کی سماعت کے دوران کوئی بھی وکیل ذکا اشرف کی برطرفی کی وجوہات ثابت نہیں کرسکا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ذکا اشرف کی بحالی کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے گزشتہ حکم نامے کی تعمیل کی یقین دہانی کرائی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کا نوٹی فکیشن بدنیتی پر مبنی ہے لیکن منتخب گورننگ باڈی کو تحلیل کئے جانے کا نوٹی فکیشن کالعدم قراردیا جانا ضروری ہے۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نجم سیٹھی کو دو مرتبہ برطرف اور ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی بحال کرچکی ہے۔ دوسری مرتبہ برطرفی پر ذکا اشرف نے عدالتی کارروائی نہیں کی تھی تاہم دیگر برطرف ملازمین کی درخواسtوں پر عدالت عالیہ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.