کابل: پاکستان، افغانستان اور ایساف کے فوجی سربراہوں کی ملاقات

پیر 19 مئی 2014 20:58

کابل: پاکستان، افغانستان اور ایساف کے فوجی سربراہوں کی ملاقات

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی۔2014ء) کابل میں پاکستان، افغانستان اور ایساف کے فوجی سربراہوں کی اہم ملاقات ہوئی جس میں افغان سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ کابل میں پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، افغانستان کے آرمی چیف جنرل شیر محمد کریمی اور ایساف کمانڈر جنرل جوزف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد سیکیورٹی کی ذمہ داریاں افغان فورسز کے حوالے کرنے کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سرحدوں کے درمیان رابطے مزید بہتر بنانے کے امور بھی زیر بحث آئے۔ فوجی سربراہوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی جبکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ افغان فوجی حکام نے پاکستانی وفد کو صدارتی انتخابات کے بعد کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفننگ دی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قائم مقام افغان صدر یونس قانونی اور وزیر دفاع سے بھی ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی

متعلقہ عنوان :