افغانستان سرحد پار سے فائرنگ روکے ورنہ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، آرمی چیف
منگل 20 مئی 2014 18:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مئی 2014ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ افغانستان پر واضح کردیا گیا ہے کہ وہ افغان سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرحد پار فائرنگ کے واقعات کو روکے ورنہ پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ظہیرالاسلام ، ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض اور وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران امریکی انخلا کے بعد خطے کی صورتحال، افغانستان سے تعلقات، سرحدوں کی صورتحال، افغانستان اور بھارت میں انتخابات اور ملکی سلامتی کے دیگر امور پر غورکیا گیا۔(جاری ہے)
اجلاس کے دوران وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ملکی سلامتی ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ افغانستان اور کابل میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشن کی جانب سے ملک کی سلامتی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے اجلاس کو بتایا کہ دورہ کابل کے دوران انہوں نے سرحد پار سے افغان سیکیورٹی فورسز کی پاکستانی علاقوں پر فائرنگ کا معاملہ افغانستان اور وہاں پر تعینات بین الاقوامی افواج کے سربراہان سے ملاقات میں بھی اُٹھایا ہے۔ جس میں ان پر واضح کردیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، افغانستان اپنی فورسز کی جانب سے سرحد پار فائرنگ کے واقعات کو روکنے کے لئے اقدامات کرے ورنہ پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.