عمران خان اپنا سسرالی ایجنڈا ساتھ لے کر چل رہے ہیں، رانا ثنا اللہ
بدھ 21 مئی 2014 13:27
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مئی 2014ء) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اپنا سسرالی ایجنڈا ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ ہر روز وہ اپنا پینترہ بدلتی ہے، اس وقت ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اور محب وطن لوگ اداروں کے درمیان تناؤ کی صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن عمران خان کی جماعت اس معاملے میں اشتعال پیدا کرری ہے اور یہ ایجنڈا ملک دشمن عناصر کا ہی ہوسکتا ہے کسی محب وطن کا نہیں، ہوسکتا ہے عمران خا ن سسرالی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوں۔
عمران خان
نے کہاکہ بدقسمتی سے اس وقت میڈیا وہ کردار ادا نہیں کررہا جو اسے کرنا چاہئے، میڈیا کو چاہئے کہ وہ ایک دوسرے پر توہین مذہب اور غداری کے الزامات لگانے کے بجائے ملک کو درپیش چیلنجز اور بھارت و افغان انتخابات سمیت خطے کی بدلتی صورتحال سے متعلق عوام کو آگاہ کریں، اداروں کو اس طرح باہم دست و گریبان کرنا ملک کے مفاد میں نہیں۔(جاری ہے)
پیمرا کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس سے متعلق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ پیمرا کے پرائیوٹ ارکان نے صرف تماشا لگانے کی کوشش کی، پیمرا اتھارٹی کے تمام 12 ممبران حکومت کے نامزد کردہ ہیں صرف 3 پرائیویٹ ممبر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے جب کہ پیمرا ترجمان نے ان 3 اراکین کی رائے سے لاتعلقی کا اظہارکیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ" بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.