سب سن لیں سپریم کورٹ کی توقیر پر آنچ نہیں آنے دینگے، جسٹس جواد خواجہ
جمعرات 22 مئی 2014 16:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مئی 2014ء) جیوکے خلاف منفی پروپیگنڈا بند کرانے اور کیبل پر اس کی نشریات کی بحالی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت اور ججز کسی شرانگیز تبصرے کے دباو میں نہیں آئیں گے، سب سن لیں سپریم کورٹ کی توقیر پر آنچ نہیں آنے دیں گے، مجھے ایسا کوئی اعتراض نہیں ملا کہ بنچ سے الگ ہوں، جج بنچ سے الگ ہونے کا فیصلہ آئین کے مطابق کرتا ہے۔سماعت کے دوران خواجہ نے جسٹس جواد نے عدلیہ مخالف پروگرام نشر ہونے پر متعلقہ چینل اور پیمرا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ عدلیہ کے خلاف پروگرام نشرہوا، پیمرا کہاں تھا،خدارا حق اور باطل کو پہچانو۔
(جاری ہے)
پیمرا اہلکار زاہد ملک نے عدالت کو بتایا کہ پروگرام کو مانیٹر کیا ہے، کمنٹس بنا کر متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو بھجوا دیے، امید ہے کہ آج اس پر کوئی کارروائی ہو گی۔
جسٹس جواد نے ریمارکس دیے کہ سب سن لیں کہ سپریم کورٹ کی توقیر پر آنچ نہیں آنے دیں گے، پیمرا اہلکار کہتے ہیں کہ رات پروگرام نشر ہوا، سو گئے تھے، اب نوٹس لیں گے،پیمرا غافل ہو کر سویا ہوا تھااور عدلیہ کی توہین کی جا رہی تھی،ہم پیمرا سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں،کسی شخص کو ابہام ہے تو عدالتی معاون ایک نہیں،10 مرتبہ پروگرام دکھا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.