جاپان میں امریکی ڈرون

ہفتہ 24 مئی 2014 17:05

جاپان میں امریکی ڈرون

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مئی 2014ء) جاپان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا نے انٹیلجنس ڈرون طیارہ تعینات کیا ہے۔یو ایس ائیر فورس نے اپنی ویب سائیٹ پر بتایا کہ 'گلوبل ہاک' نامی یہ ڈرون طیارہ ہفتہ کو شمالی جاپان کے ہوائی اڈے مساوا پر پہنچ گیا ہے۔

'گوم سے لائے جانے والے اس ڈرون طیارے کا مقصد پورے پیسفک خطے میں امریکا کے جاسوسی اور نگرانی کے پروگراموں میں مدد دینا ہے'۔

شیڈول کے مطابق، زیادہ بلندی پر پرواز کرنے والا یہ ڈرون طیارہ اکتوبر تک خدمات سرانجام دے گا۔

(جاری ہے)

ویب سائیٹ پر مزید بتایا گیا کہ ڈرون کی تعیناتی کا ایک مقصد موسم گرما میں گوم کو متاثر کرنے والے طوفانوں پر نظر رکھنا بھی ہو گا۔جاپانی میڈیا میں خبروں کے مطابق، ڈرون شمالی کوریا اور چین پر نظر رکھنے کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے، بالخصوص ایسے وقتوں میں جب پیانگ یانگ کے ایٹمی اور میزائل پروگرام اور چینی بحریہ کی پیش قدمی نے جاپان میں سیکورٹی خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

جدید ترین مواصلاتی صلاحیتوں کے ساتھ لیس گلوبل ہاک عام کمرشل طیاروں کے برعکس دوگنی اونچائی (ساٹھ ہزار فیٹ) کی بلندی پر تیس گھنٹوں تک آٹو پائلٹ پر پرواز کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :