مدھر گانے پر امریکی ایمبولینس ڈرائیور کا رقص،دوران ڈرائیونگ خطرناک رقص کا منظر خفیہ کیمرے میں محفوظ ،شہریوں کی ڈرائیور پر لعن طعن

ہفتہ 24 مئی 2014 22:52

مدھر گانے پر امریکی ایمبولینس ڈرائیور کا رقص،دوران ڈرائیونگ خطرناک ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2014ء)ایمبولینس ڈرائیوروں اور ہنگامی امداد فراہم کرنے والوں کے بارے میں یہ عمومی تاثر ہے کہ وہ ہر کام میں نہایت سنجیدہ ومحتاط ہوتے ہیں لیکن امریکا میں ایک ایمبولینس ڈرائیور نے معروف گلوکارہ ریحانہ کے گانے پر دوران ڈرائیونگ رقص اور موج مستی سے ثابت کر دیا کہ خطرات سے کھیلنے والے افراد اسقدر خوش کن رویے کا بھی اظہار کر سکتے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق امریکی ایمبولینس ڈرائیور جونتھن ویلیمز ریاست نیو جرسی کی ایک شاہراہ پر گاڑی چلا رہا تھا۔ اس دوران گاڑی میں لگے ریڈیو میں اچانک ریحانا کا گانا بجنے لگا۔ گانے کی دھن پر ویلیمز بھی اپنے جذبات اور حس لطیف پر قابو نہ رکھ سکا اور اس نے اسٹیرنگ چھوڑ کر حد درجہ لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوران ڈرائیونگ ہی رقص شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

گاڑی میں نصب خفیہ کیمرے نے یہ منظر محفوظ کرلیا جسے ویڈیو شیرئنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر لوڈ کیا گیا ہے اور اب تک اس ویڈیو کو ایک ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔ یہ خبر گلوکارہ ریحانہ تک بھی پہنچی اور اس نے ٹیوٹر پر اپنا رد عمل بھی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ طبی عملے کے رکن (ایمبولینس ڈرائیور) نے مجھے یاد دلایا ہے کہ خدا نے یہاں کیوں بھیجا ہے؟ مجھے ٹھہرنا نہیں۔ ایک مرتبہ اور کبھی بھی نہیں ٹھہرنا۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہونے والی ویڈیو پر شہریوں نے جونتھن ویلیمز کو کھری کھری سنائی ہیں۔

اس خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں.