طاہر القادری نے جولائی میں وطن واپسی کا اعلا ن کردیا،یونین کونسل ، وارڈ اور ویلج کی سطح پر عوامی انقلاب کونسلز کے قیام کی ہدایت ،نیشنل کونسل آف ڈیموکریٹک ریفارمز کے قیام کا بھی اعلان ،تمام شعبوں کے ماہرین شمولیت اختیار کریں ،پر امن عوامی انقلاب کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی مذکورہ اعلیٰ ذہنوں کی سفارشات کو پہلے ماہ میں ہی نافذ کر دیا جائے گا ‘ ورکرز کنونشنز سے خطاب
اتوار 25 مئی 2014 23:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جولائی میں وطن واپسی کا اعلا ن کرتے ہوئے جماعت کے ذمہ داران کو یونین کونسل ، وارڈ اور ویلج کی سطح پر عوامی انقلاب کونسلز کے قیام کی ہدایت کر دی ،طاہر القادری نے نیشنل کونسل آف ڈیموکریٹک ریفارمز کے قیام کا بھی اعلان کر کے تمام شعبوں کے ماہرین کو اس میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ پر امن عوامی انقلاب کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی مذکورہ اعلیٰ ذہنوں کی سفارشات کو پہلے ماہ میں ہی نافذ کر دیا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے 25ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں ملک بھر کے 853مقامات پر منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میری وطن واپسی کے بعد پر امن عوامی انقلاب میں تیزی لائی جائے گی ۔(جاری ہے)
انقلاب صرف کارکنوں سے ممکن نہیں اس کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو شامل کیا جائے گا ۔ انہوں نے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ ہر یونین کونسل میں وارڈ اورویلج کی سطح پر پانچ پانچ عوامی انقلاب کونسلز کا قیام عمل میں لایا جائے ۔
ہم نے منصوبے کو حتمی شکل دے کر اس پر کام شروع کر دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی انقلاب کونسل دس ‘ دس افراد پر مشتمل ہو گی اس کا سربراہ نگران ہوں گا اور جب پر امن عوامی انقلاب کی فائنل کال دی جائے تو یہ یونٹ ٹوٹنے نہ پائے ۔جب دس نگران بن جائیں گے تو ان کا نگراں ایک ناظم ہوگا اور پھر عوامی انقلاب ایگزیکٹو باڈی بن جائے گی ۔ جب سو نگراں بن جائیں گے تو ان کا صدر ہوگا اوران کا سربراہ چیئرمین یا امیر ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس کے لئے ایک ماہ کا وقت دے رہا ہوں اور اس مرحلے کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے ۔ اسکے علاوہ عوامی انصاف کمیٹیاں بنائی جائیں جس میں نیک نام لوگوں کو شامل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بیس ہزار کمیٹیوں کی رپورٹ دی گئی ہے لیکن اگر یہ دس سے بارہ ہزار بھی بن جائیں تو ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کیا جائے جس میں عوام کو میرے 11مئی کے خطاب کے دس نکات او رانقلاب کے لئے راضی کریں اور اگر وہ راضی نہ بھی ہوں تو دوبارہ جایا جائے او رانہیں بتائیں کہ ہم آپ کے بچوں کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ عوام کو سی ڈیز ‘ کتابچوں کے ذریعے پر امن عوامی انقلاب اور بعد کا سٹرکچر کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.