وقت آگیا ہے کہ خطے کو عدم استحکام اور عدم تحفظ کے ماحول سے نکالیں، وزیراعظم
پیر 26 مئی 2014 17:00
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مئی 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے خلاف بداعتمادی، خوف اور نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔وقت آگیا ہے کہ خطے کو عدم استحکام اور عدم تحفظ کے ماحول سے نکالیں۔ بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت مشترکہ ثقافتی اور تاریخی ورثہ رکھتے ہیں، دونوں ملکوں کی حکومتیں باہمی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کرسکتی ہیں کیونکہ دونوں کے پاس واضح مینڈیٹ ہے جو دونوں ممالک کو ایک صف پر کھڑا کرنے میں مدد دے سکتا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ خطے کو عدم استحکام اور عدم تحفظ کے ماحول سے نکالیں، وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو وہیں سے دوبارہ جوڑنا چاہتے ہیں جہاں سے 1999 میں وہ اور بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی لے کر گئے تھے۔
(جاری ہے)
وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں بھارت کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے سے کوئی خدشات نہیں، یہ اُسی جماعت کے وزیر اعظم ہیں جن سے اٹل بہاری واجپائی تعلق رکھتے تھے، وہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے مثبت نتائج کے لئے پرامید ہیں اور اس ملاقات کو خطے کے لئے انتہائی اہم موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ دورہ بھارت کے حوالے سے ان پر کسی بھی قسم کا داخلی دباؤ نہیں تھا، دورے کے اعلان میں تاخیر مشاورت کی وجہ سے ہوئی۔اس سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سےدوستی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، وہ بھارت امن کا پیغام لے کر جارہے ہیں کیونکہ مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، اسی کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.