پاکستان اور بھارت مسائل کے حل کے لیے اچھا ماحول پیدا کریں: خورشید شاہ
منگل 27 مئی 2014 17:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مئی 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو دوطرفہ مسائل حل کرنے کیلئے اچھا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے پھر پانی کا مسئلہ، کشمیر سمیت دیگر مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بھارت جانے کا فیصلہ اچھا تھا، اسے سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے، پاکستان اور بھارت کے کروڑوں لوگ غربت اور بھوک کا شکار ہیں، دونوں ممالک کو اپنے مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
پاکستان نے 151 بھارتی ماہی گیر رہا کیے، بھارت بھی پاکستانی قیدیوں کو رہا کرے۔ قبل ازیں خورشید شاہ کی زیر صدارت پی اے سی کے ان کیمرہ اجلاس میں آڈیٹر جنرل کی جانب سے اپنی تنخواہ کے معاملے پر غور کیا گیا۔ کمیٹی کی آڈیٹر جنرل کو ذاتی طور پر پیش ہو کر وضاحت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
کمیٹی نے آڈیٹر جنرل کو 3 جون کو طلب کر لیا۔اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بھارت جانے کا فیصلہ اچھا تھا، اسے سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے، پاکستان اور بھارت کے کروڑوں لوگ غربت اور بھوک کا شکار ہیں، دونوں ممالک کو اپنے مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے 151 بھارتی ماہی گیر رہا کیے، بھارت بھی پاکستانی قیدیوں کو رہا کرے۔ قبل ازیں خورشید شاہ کی زیر صدارت پی اے سی کے ان کیمرہ اجلاس میں آڈیٹر جنرل کی جانب سے اپنی تنخواہ کے معاملے پر غور کیا گیا۔ کمیٹی کی آڈیٹر جنرل کو ذاتی طور پر پیش ہو کر وضاحت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ کمیٹی نے آڈیٹر جنرل کو 3 جون کو طلب کر لیا۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/223361#sthash.xYBF6ljX.dpuf
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.