وزیراعلی خیبرپختونخوا اورمسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر کی ناراضگی ختم،گزشتہ اسمبلی اجلاس کے دوران دونوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ناراضگی پیداء ہوئی تھی ،سپیکر نے صلح کرایا

منگل 27 مئی 2014 20:41

وزیراعلی خیبرپختونخوا اورمسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر کی ناراضگی ختم،گزشتہ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2014ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھہ کے درمیا ن موجود ناراضگی کو سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے ختم کر دیا ہے ۔ گذشتہ اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ کے سردار اورنگزیب نلوٹھہ اور وزیر اعلی پرویز خٹک کے درمیان ہونے والی نوک جھونک پر ناراضگی پیدا ہوئی تھی سپیکر اسد قیصر نے وزیر اعلی پرویز خان خٹک، اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمن،پی ایم ایل (ن) کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھہ،پی پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر سید محمد علی شاہ باچا،اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک اور قومی وطن پارٹی کی انیسہ زیب طاہرخیلی کو گذشتہ رات سپیکر ہاوس پشاورمیں عشائیہ پر مدعو کرکے دونوں کو بغلگیر کراکر منالیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلی پرویز خان خٹک اور سپیکر اسد قیصر نے گفتگو کرتے ہوئے حزب اختلاف کو حکومت کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف جمہوری گاڑی کے دو پہیے ہیں ۔انہوں نے کہا ہمارے صوبے کی روایات دوسرے صوبوں کی نسبت یکسر مختلف ہیں اور اجلاس میں انکا بھر پور خیال رکھا جائیگا۔ اپوزیشن کے تمام پارلیمانی لیڈران نے اسمبلی کی کارروائی کو احسن انداز میں چلانے اور صوبے کی پارلیمانی روایات کی مکمل پاسداری کرنے کا یقین دلایا۔اپوزیشن نے صوبے کی وسیع ترمفاد کے پیش نظر صوبائی حقوق کے حصول کیلئے حکومت کو ہر سطح پر اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :