امریکہ،کھانے کی پلیٹ پر جھگڑا،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،ریاست پنسلوینیا میں شہری کے گھر ملزم نے مقتول پربھیک مانگنے کا الزام عائد کرتے ہوئے فائرنگ کردی،پولیس

منگل 27 مئی 2014 21:30

امریکہ،کھانے کی پلیٹ پر جھگڑا،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،ریاست پنسلوینیا ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2014ء) امریکی ریاست پنسلوینیا میں ایک شخص نے کھانے کی پلیٹ پر ہونے والے معمولی جھگڑے پر دوسرے شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈیانا کاونٹی پولیس نے بتایاکہ ایک59 سالہ شخص کو ا51 سالہ ڈیوڈ ایکرسن کو قتل کرنے کی جرم میں گرفتار کیا گیا،پولیس کا کہنا تھاکہ دونوں افراد میں جھگڑا گرانٹ ٹاون شپ میں واقع مقتول ڈیوڈ ایکسرسن کے گھر پر کھانے کی پلیٹ پر ہوا، ایکرسن دو پلیٹیں لے کر آیا جو کہ ملزم کی ماں نے اسے دی تھیں تاہم پلیٹیں دیکھ کر ملزم غصے میں آیا اور مقتول پر بھیک مانگنے کا الزام عائد کیا،تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ کچھ دیر بعد دونوں کا قریبی سڑک پر پھر ٹکراو ہوا جہاں ملزم نے ایکرسن کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا،

متعلقہ عنوان :