اسلام آباد ، عدلیہ مخالف بینرز لگانے والے تین ملزمان گرفتار ،ملزمان کیخلاف 504،505 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل
بدھ 28 مئی 2014 22:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عدلیہ مخالف بینرز لگانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان کیخلاف 504،505 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف چوراہوں اور بازاروں میں عدلیہ مخالف بینرز لگائے تھے جس پر سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی آئی بی سے عدلیہ مخالف بینرز لگانے پر رپورٹ طلب کی تھی گزشتہ روز پولیس نے عدلیہ مخالف بینرز لگانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں شفیق بٹ ، وقار اور ناصر شامل ہیں ۔
شفیق بٹ راولپنڈی جبکہ ناصر اور وقار اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں بینرز بنانے اور پینٹنگ کا کام کرتے ہیں پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے 504اور 505 کے تحت مقدمہ درج کرلیا دونوں کو تفیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.