چالیس لاکھ سال قبل معدوم ہونیوالی بحری مخلوق مائیکروسکوپ سے زندہ دیکھی گئی ،محققین
جمعرات 29 مئی 2014 20:51
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2014ء)مائیکروسکوپ سے نظر آنیوالی ایک بحری مخلوق ، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ چالیس لاکھ سال قبل معدوم ہو گئی تھی ، زندہ پائی گئی ہے اور وہ نیوزی لینڈ کے پانیوں میں موجود ہے ، یہ بات محققین نے جمعرات کو بتائی ہے ۔گیرہ نما یہ مرجائی جانور جسے پروٹولوپھلیا کہا جاتا ہے ، سمندری کیڑوں کے اندر کالونیاں بناتا ہے اور سب سے پہلے یورپ اور مشرق وسطیٰ میں قریباً170ملین سال قبل فوسل ریکارڈ میں پایا گیا ، یہ بات گورنمنٹ میرین ایجنسی این آئی ڈبلیو اے نے بتائی ہے ، اس کا آخری سراغ ان چٹانوں میں پایا گیا جو چار ملین سال پرانی ہیں ۔
سائنسدانوں نے نیوزی لینڈ میں ، جو کہ اس کے باقاعدہ آبائی وطن سے قریباً نصف دنیا دور ہے ،اس کے اعضاء کے نمونے پائے جو کہ ایک ملین سال قبل تشکیل پائے تھے ۔(جاری ہے)
اس کے باعث محققین مزید تازہ نمونوں کی پڑتال پر جھٹ گئے اور انہیں اس امر کا یقین ہو گیا کہ نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے پر پکٹن کے قریب 2008ء میں این آئی ڈبلیو اے کی طرف سے حاصل کئے جانیوالے سمندری کیڑوں میں گیرہ نما مرجائی جانور پایا گیا ہے۔
این آئی ڈبلیو اے کے ماہرین بائیولوجسٹ ڈینس گورڈن نے کہا کہ این آئی ڈبلیو اے ،برطانیہ کے نیچرل ہسٹری میوزیم اور اوسلو یونیورسٹی کے محققین کی طرف سے کیاجانیوالا کام اس دریافت کا ذمہ دار ہے ۔انہوں نے کہا کہ زندہ پروٹولوپھلیا کی دریافت اس امر کی ایک غیر معمولی مثال ہے فوسل کے علم کی بدولت زندہ بائیوڈاؤرسٹی کی دریافت میں مدد ملی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مخلوق کی تحقیق کا اگلا مرحلہ ، جو کہ کورلز اور سمندری شائق البحرسے متعلق ہے ، جین کے نئے نمونے تلاش کرنا ہے۔اس خبر کی مزید تفصیل آپ اس لنک پر کلک کر کے پڑھ سکتے ہیں.
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.