لاپتا ملائیشین طیارہ وہاں نہیں گرا جہاں سے سگنل ملے، آسٹریلیا
جمعرات 29 مئی 2014 21:06
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2014ء) آسٹریلوی حکام نے کہا ہے کہ تقریباً دو ماہ سے لاپتا ملائیشیا کا مسافر طیارہ جنوبی بحر ہند میں اس مقام پر نہیں گرا جہاں سے الیکٹرانک سگنلز موصول ہوئے تھے۔اس خیال کا اظہار جمعرات کو شمال مغربی آسٹریلوی بندرگاہ کے قریب سمندر میں ڈرون کے حتمی مشن کے بعد کیا گیا۔تلاش کی کارروائیوں میں رابطے کی مشترکہ ایجنسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ بلیوفن 21 نامی سمندری ڈرون کو سمندر کے اندر 850 مربع کلومیٹر کے احاطے میں طیارے کے ملبے کے کوئی آثار نہیں ملے۔
بیان کے مطابق آسٹریلوی ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے اپنے پیشہ وارانہ فیصلے میں کہا ہے کہ اس مقام کو طیارے کے گرنے کا مقام نہیں کہا جا سکتا۔بوئینگ 777 مارچ میں کوالالمپور سے بیجنگ پرواز کرتے ہوئے غائب ہوگیا۔(جاری ہے)
اس میں 239 افراد سوار تھے۔یہ خبر امریکی نیوی کے حکام کے اس شک کے بعد سامنے آئی کہ موصول ہونے والے الیکٹرانک سگنلز اس لاپتا طیارے کے تھے۔
نیوی کے ایک عہدیدار مائیکل ڈین نے سی این این کو بتایا کہ عالمی سطح پر یہ مانا جا تا ہے کہ طیارے کے بلیک باکس یا کاکپٹ سے سگنل ”پنگ“ موصول نہیں ہوئے جیسا کہ پہلے خیال کیا جاتا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سگنلز شاید کسی اور چیز جیسے کہ کسی اور بحری جہاز کے یہاں سے گزرنے سے موصول ہوئے ہوں۔نیوی کے ترجمان کرس جانسن نے ڈین کے بیان کو ”قیاس آرائی اور ناپختہ“ قرار دیتے ہوئے رد کر دیا۔ انہوں نے کہا امریکہ دوسرے ملکوں کے ساتھ مل کر ”ڈیٹا کو مزید تفصیل کے ساتھ سمجھنے“ کا کام جاری رکھے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.