صوابی،خسرہ ٹیکے لگانے سے ستر بچوں کی حالت غیر ،تمام بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
جمعرات 29 مئی 2014 21:47
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2014ء) ضلع صوابی کے انڈسٹریل اسٹیٹ گدون آمازئی میں واقع ورکنگ فوکس گرائمر سکول میں خسرہ ٹیکے لگانے سے ستر بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔ تمام بچوں کو تحصیل ہسپتال ٹوپی کو منتقل کر دیا گیا جب کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صوابی نے ضلع صوابی میں خسرہ مہم کو معطل کر دیا اور اس سلسلے میں محکمہ صحت کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔
اور اس میں کہا گیا کہ ان ٹیکوں سے بچوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے لہذا محکمہ صحت اس سلسلے میں جانی نقصانات سے بچنے کے لئے عملی اقدامات اُٹھائیں۔ ڈی آئی جی مردان سعید خان وزیر ، کمشنر مردان محمد خالد خان ، ڈی سی صوابی کیپٹن (ر) کامران آفریدی ، ڈی پی او صوابی سجاد خان اور ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان الاکبر ٹو پی ہسپتال پہنچے اور متاثرہ بچوں کی عیادت کی اورمحکمہ صحت کے حکام سے بچوں کی جلد صحت یابی کے لئے ضروری طبی امداد دینے کے لئے ہدایت جاری کر دی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.