حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین

مسلم لیگ سیاسی حقیقت ہے، شجاعت حسین کی قیادت میں ہمیشہ ملکی مفاد میں کردار ادا کیا۔ صوبائی وزیر کا تقریب سے خطاب

اتوار 28 اپریل 2024 11:25

حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل 2024ء ) پنجاب کے وزیر برائے صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے‘ جلد اچھے دن آئیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ لاہور کی جانب سے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی سالگرہ کی مناسبت سے مسلم لیگ ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جہاں چوہدری شافع حسین نے لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان اور دیگر کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا، اس موقع پر ندیم پہلوان نے چوہدری شافع حسین کو علامتی گرز بھی پیش کیا۔

سالگرہ کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ایک خاندان ہے اور اس میں شامل تمام لوگ ایک دوسرے کی خوشی اور غمی میں شریک ہوتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ایک سیاسی حقیقت ہے اور ہم نے ہمیشہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں ملک و قوم کے بہترین مفاد میں کردار ادا کیا ہے، وفاق اور پنجاب کی اتحادی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے اور ان شا اللہ جلد اچھے دن آئیں گے، ہم سب نے پاکستان مسلم لیگ کو مضبوط بنانا ہے اور اپنے اتحاد کے ذریعے ہی ناقدین کو جواب دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :