وزیراعظم نواز شریف نے نندی پورپاور پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن کا باقاعدہ افتتاح کردیا
ہفتہ 31 مئی 2014 12:04
گجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مئی 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے نندی پور پاور پراجیکٹ کی پہلی 100 میگاواٹ کی ٹربائن کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔ مطابق وزیراعظم نواز شریف نے گجرانوالہ میں لگنے والے نندی پور پاور پراجیکٹ سے 100 میگاواٹ بجلی کی پہلی ٹربائن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ منصوبے سے مجموعی 425 میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر نندی پور پاور پراجیکٹ کا منصوبہ آج سے 3 سال قبل شروع ہو جاتا تو ملکی معیشت کو 165 ارب روپے کا نقصان نہ ہوتا، نندی پور جیسے منصوبوں سے ملک کے اندھیرے اجالوں میں بدل جائیں گے، جس طرح وزیراعظم نواز شریف بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے کام کر رہے ہیں تو امید کہ آئندہ 4 سالوں میں ملک سے اندھیر چھٹ جائیں گے اور زندگی دوبارہ خوشحالی کی جانب گامزن ہو جائے گی۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ سے مجموعی طور پر 425 میگا واٹ بجلی حاصل کی جائے گی اور پہلی ٹربائن کے افتتاح کے ہر 2 ماہ بعد ایک ٹربائن کا افتتاح کیا جائے گا، منصوبہ دسمبر 2014 تک مکمل ہو گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.