مصر: نو منتخب صدر کی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بننے لگیں

منگل 3 جون 2014 14:50

مصر: نو منتخب صدر کی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بننے لگیں

قاہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جون 2014ء) مصر کے نو منتخب صدر عبدالفتاح السیسی کی اکلوتی صاحبزادی اییہ السیسی کی تصاویر پہلی مرتبہ سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آئی ہیں۔ ایک تصویر میں اییہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ کھڑی خوب مسکرا رہی ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق عبدالفتاح السیسی ایک بیٹی اییہ اور تین بیٹوں مصطفی، محمود اور حسن کے والدہیں۔

جب تک السیسی فوج کے سربراہ رہے ان کے اہل خانہ کے بارے میں کم ہی چیزیں میڈیا کی زینت بنتی تھیں۔لیکن ملک کے پہلے منتخب صدر ممحمد مرسی کو برطرف کیے جانے کے بعد سے آہستہ آہستہ ان کے اہل خانہ کے نام ، خبریں اور تصاویر منظر عام پر آنا شروع ہو گئی ہیں۔ٹوئٹر پر سامنے آنے والی اییہ السیسی کی تصاویر کے ساتھ اییہ کو نرم خو اور متواضع شخصیت کی مالک بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ شادی شدہ ہیں اور گھریلو زندگی گذار رہی ہیں۔ السیسی کی اہلیہ انتصار عامر نو متخب صدر کی کزن ہیں۔اپنے ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو میں عبدالفتاح السیسی نے انکشاف کیا تھا کہ میٹرک میں ہوتے ہی انہیں اپنی کزن انتصار سے محبت ہو گئی تھی۔ تاہم بعد ازاں 1977 میں گریجویشن کرنے پر دونوں کی شادی ہو گئی۔السیسی کی اہلیہ میڈیا پر آنا پسند نہیں کرتی ہیں۔ وہ ایک گھریلو خاتون ہیں جنہوں نے اپن ساری توجہ اپنے چار بچوں کی پرورش پر مرکوز رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :