پاکستان نے برطانوی حکومت سے الطاف حسین تک رسائی مانگ لی
بدھ 4 جون 2014 15:54
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جون 2014ء) پاکستان نے برطانوی حکومت سے الطاف حسین تک رسائی مانگ لی تاکہ انہیں کونسلر سروس فراہم کی جاسکے. مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی حکومت سے رابطہ کرکے درخواست کی ہے کہ انہیں الطاف حسین تک رسائی دی جائے تاکہ انہیں کونسلر کی خدمات فراہم کی جاسکیں اور ان کی صحت اور انصاف کی فراہمی کے حوالے سے تمام مسائل کو حل کیا جائے تاہم پاکستانی ہائی کمیشن کی درخواست پر ابھی تک برطانوی حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز گرفتاری کے بعد سے الطاف حسین لندن کے اسپتال میں داخل ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کل شام میں لئے گئے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹس کا انتظارکر رہے ہیں جب کہ ان کے ابھی مزید ٹیسٹ ہوں گے اور ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ الطاف حسین کو اسپتال میں رکھا جائے یا ڈسچارج کر دیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں اسکارٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ان کی رہائش گاہ سے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر کے ان سے تحقیقات کی تھیں تاہم بعد ازاں طبیعت خراب ہونے پر انہیں میڈیکل چیک اپ کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.