سعودی عرب ،بیک وقت 4شادیاں رچانے والی 2خواتین گرفتار

بدھ 4 جون 2014 19:00

سعودی عرب ،بیک وقت 4شادیاں رچانے والی 2خواتین گرفتار

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جون۔2014ء) سعودی عرب ،بیک وقت چار شادیاں رچانے والی دو خواتین گرفتار،سعودی عرب کی مذہبی پولیس نے ساحلی شہر جدہ میں ایک کارروائی کے دوران دو غیر ملکی خواتین کو حراست میں لیا ہے جو مبینہ طور پر مملکت میں نکاح مسیار کے لیے سرگرم ایک گروپ کا حصہ بتائی جاتی ہیں۔حراست میں لی گئی دونوں غیر ملکی خواتین نے سعودی عرب میں ایک سے زائد مردوں سے شادیاں بھی رچا رکھی ہیں وہ اپنے گرو کے ساتھ مل کر ملک میں اس دھندے کو فروغ دے رہی تھیں۔

دونوں کا تعلق ایک عرب ملک سے بتایا گیا ہے۔گرفتار کی گئی دو نوجوان لڑکیاں سعودی عرب میں نکاح مسیار کے خواہاں مرد و زن کی تلاش میں سرگرم تھیں۔ ان کے گروپ کا سرغنہ ایک مرد ہے جو ان خواتین کی مدد سے سعودی عرب میں یہ دھندا کروا رہا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں اس کے نکاح میں بھی بتائی جاتی ہیں۔ذرائع نے کہا ہے کہ پکڑی گئی دونوں عورتوں کے گروپ کے سرغنہ کیساتھ نکاح کے علاوہ ان کے دیگر شوہر بھی ہیں، تاہم ان شوہروں کو یہ معلوم نہیں تھا یہ خواتین ایک غیر قانونی دھندہ چلا رہی ہیں اور انہوں نے یبک وقت کئی شادیاں رچا رکھی ہیں۔

مذہبی پولیس کے ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ دھندہ کرنے والی ایک خاتون کے شوہر کو پتہ چلا کہ اس کی بیوی نے ایک سے زائد نکاح کر رکھے ہیں۔ شوہر نے پولیس کو اطلاع کی جس پر متعلقہ حکام نے راز داری میں چھاپہ مار کر دونوں عورتوں کو پکڑ لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھندہ کرنے والی خواتین کی گرفتاری کے بعد پولیس کو کچھ دوسرے لوگوں کی فون کالز بھی موصول ہوئی ہیں جو مبینہ طور پر اس دھندے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :