شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری، 27ہزار سے زائد افراد اب تک نقل مکانی کر چکے
جمعرات 5 جون 2014 22:21
پشاور(اُردو پوائنٹ رپوٹنگ ٹیم۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جون۔2014ء) شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مختلف ذرائع کے اعداد و شمار کے مطابق 27ہزار سے زائد لوگ اب تک نقل مکانی کر چکے ہیں۔ اور نقل مکانی میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے نقل مکانی کرنے والے بنائے گئے کیمپ کی بجائے بنوں کے راستے مختلف علاقوں کا رخ کر رہے ہیں بنوں میں قیام کرنے والے اکثر اپنے رشتہ داروں اور جاننے والوں کے ہاں جا رہے ہیں۔
عوام مسئلے کے حل کے لئے مذاکرات کو صحیح راستہ تجویز کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں اس وقت غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر وہاں سے لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور جس دن کرفیو نہیں ہوتی اس دن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگ وہاں سے بڑی تعداد میں محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوتے ہیں ۔(جاری ہے)
مختلف ذرائع کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک شمالی وزیرستان سے 28ہزار سے زائد لوگ نقل مکانی کے چکے ہیں اور محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو چکے ہیں ان میں بچوں کے تعداد زیادہ بتائی گئی ہے جو 13 ہزار سے کچھ زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اب تک منتقل ہونے والے افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق سب تحصیل میر علی سے ہے۔ شمالی وزیرستان میں اس وقت صورت حال انتہائی غیر یقینی ہے ایک طرف گذشتہ دنوں طالبان کی طرف سے پمفلٹ تقسیم کیا گیا تھا جس میں لوگوں سے دس جون سے پہلے پہلے شمالی وزیرستان سے محفوظ مقامات پر نقل مکانی کا کہا گیا تھا جبکہ دوسری طرف شمالی وزیرستان امن جرگہ کے امیر حاجی شیر محمد خان جو تحریک آزادی کے بہت بڑے نام حاجی میر زاعلی خان فقیر آف ایپی کا نواسہ ہے کی طرف سے بہت مثبت اشارے دےئے گئے ہیں کہ کوئی اپریشن نہیں ہو گا اور لوگ نقل مکانی نہ کریں لیکن اس کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں نقل مکانی کر رہے ہیں نقل مکانی کرنے والوں کے مطابق وہ شمالی وزیرستان کی غیر یقینی صورت حال سے مطمئین نہ ہونے کی سبب یہ نقل مکانی کر رہے ہیں ۔ نقل مکانی کرنے والوں کے لئے بکا خیل کے علاقہ میں کیمپ قائم کیا گیا ہے لیکن نقل مکانی کرنے والوں میں سے کوئی بھی ابھی تک اس کیمپ میں نہیں گیا ہے ۔ نقل مکانی کرنے والوں کے ساتھ بڑی تعداد میں بچے آرہے ہیں جن کو دو تین پوسٹوں پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں کیونکہ بنوں اور شمالی وزیرستان میں پولیوکے درجنوں کیس سامنے آئے ہیں ۔موجودہ سورت حال کو دیکھتے ہوئے بنوں کے عوام مسئلے کے حل کے لئے مذاکرات کو بہترین راستہ قرار دے رہے ہیں۔نقل مکانی کرنے والوں کی کل تعداد 27ہزار5سو 83 ہے جن میں سے مردوں کی تعداد 5591خواتین کی تعداد8783جب کہ بچوں کی تعداد 13209ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.