چوہدری نثار صرف دن کے اوقات کے لئے وزیر داخلہ ہیں، شرجیل میمن
جمعہ 13 جون 2014 14:18
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان صرف دن کے اوقات کے لئے ملک کے وزیر داخلہ ہیں، اگر دہشت گردی کا کوئی واقعہ رات میں ہو جائے تو ان کی ذمہ داری نہیں ہوتی۔ کراچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی ایک بھی ایسا لیڈر نہیں جو نام لے کر طالبان کو دہشت گرد کہہ سکے، وفاقی حکومت نے کبھی سوچا ہے کہ جب وہ طالبان کے حق میں بیان دیتے ہیں تو اُس وقت ان گھروں میں کیا گزرتی ہے جو طالبان کے حملوں سے متاثر ہوئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے جب کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان طالبان کی شان میں قصیدے پڑھتے نہیں تھکتے، چوہدری نثار صرف دن کے اوقات کے لیے وزیر داخلہ ہیں، اگر دہشت گردی کا کوئی واقعہ رات کو ہوجائے تو ان کی ذمہ داری نہیں ہوتی۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان حالات چوہدری نثار کے بیان کے بعد سے کشیدہ صورت حال اختیار کر گئے ہیں جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے 6 بار سیکورٹی الرٹ جاری کیا لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت حملہ روکنے میں ناکام رہی اِس لیے کراچی ائیرپورٹ حملے کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
دوسری جانب سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس وفاقی حکومت کے زیر اثر آتے ہیں لہذا ان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری بھی وفاقی حکومت کی بنتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رفح میں پناہ لیے افراد کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، انرا کا عزم
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
گندم درآمد اسیکنڈل ملک دشمنی ہے، نیب فوری طور پر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرے
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
شیخ وقاص اکرم بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپنی نامزدگی سے لاعلم
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.