کراچی میں اقوام متحدہ کی گاڑی چھین لی گئی
جمعہ 13 جون 2014 16:27
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) کراچی میں مبینہ طور پر اقوام متحدہ کی ایک گاڑی چھین لی گئی۔ڈان نیوز نے جمعہ کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے عائشہ منزل کے علاقے سے یو این کی ایک ڈبل کیبن گاڑی چھین لی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعہ کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے شہر بھر میں سیکورٹی مزید بڑھا دی۔
(جاری ہے)
دوسری جانب، رینجرز نے کالعدم تنظیم کے دو مبینہ کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
یہ گرفتاریاں لیاقت آباد ٹاؤن کی مجید کالونی میں ہوئیں۔ادھر ، لیاری کے چاکیواڑہ علاقے میں فائرنگ سے ایک خاتون اور بچہ سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق، نامعلوم افراد نے علاقے میں بلا امتیاز فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے زخمیوں کو متعدد گولیوں کے زخم آئے۔ فائرنگ کے بعد رینجرز اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.