عراقی حکومت کی العربیہ ٹی وی کو بند کرنے کی دھمکی دیدی

ہفتہ 14 جون 2014 21:20

عراقی حکومت کی العربیہ ٹی وی کو بند کرنے کی دھمکی دیدی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2014ء) عراقی حکومت نے العربیہ ٹی وی کا دفتر بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کے نمائندوں کی رپورٹنگ پر پابندی عاید کی جا سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے یہ دھمکی متعدد سیاستدانوں کی طرف سے استعفی دینے کا مطالبہ زور پکڑنے کے بعد دی ہے۔

(جاری ہے)

سیاستدان المالکی سے عہدہ چھوڑ کر عبوری حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

عراق کے ادالیم قبیلے کے رہنما شیخ علی حاتم نے پارلیمنٹ میں مختلف سیاسی بلاکس پر زور دیا ہے کہ وہ نوری المالکی کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کرتے ہوئے ایک ایسی عبوری حکومت کی تشکیل کو یقینی بنائیں کہ جو ملک کا تحفظ کر سکے۔ یہ دھمکی حکومت کے ایک دن پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس میں فیس بک، یو ٹیوب اور ٹویٹر سمیت دیگر پلیٹ فارمز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :