”پڑھوگے لکھو گے بنو گے نواب“ دنیا کی 10 کامیاب شخصیات نے محاورہ کوغلط ثابت کر دیا ،میڈونا سمیت ان شخصیات کو تعلیمی اداروں سے نکال دیا گیاتھا لیکن انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا سے منوایا، رپورٹ

اتوار 15 جون 2014 16:10

”پڑھوگے لکھو گے بنو گے نواب“ دنیا کی 10 کامیاب شخصیات نے محاورہ کوغلط ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) کہا جاتا ہے کہ ”پڑھوگے لکھو گے بنو گے نواب“ لیکن ایک حقیقت یہ بھی سامنے آئی ہے کہ دنیا کی 10 کامیاب شخصیات ایسی ہیں جنہوں نے اس محاورہ کوغلط ثابت کر دیا انہیں تعلیمی اداروں سے نکال دیا گیاتھا لیکن بعد میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا سے منوایا۔ایک رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ پلوف کو1989 میں ڈیل آویر یونیورسٹی سے فارغ کر دیا گیا جبکہ میڈونا گلوکارہ کو1978 میں مشی گن یونیورسٹی سے فارغ کر دیا گیا مگر وہ کامیاب گلو کارہ بن گئیں۔

حیمز کیمرون کو فلٹرن کالج میں اس وقت نکالا گیاجب وہ فزکس میں ماسٹر ڈگری لینے کے لئے کوشاں تھے۔ ویئرسے شادی کی اور ترک ڈرائیور بن گئے ۔ آج وہ فلم میکرز میں سے ایک ہیں ۔ٹام ہٹیکس ورسٹائل فلم سٹار ہیں انہیں بھی کالج سے نکال دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

اوپرائے ونفرئی کو تنسی سٹیٹ یونیورسٹی سے نکال دیا گیا مگر وہ کامیاب ٹی وی میزبان بنی اور ان کی دولت کا اندازہ دو ارب 70 کروڑ میں لگایا گیا۔ٹیڈٹرز کاروباری شخصیت اور کااٹونسٹ ہیں ان کے کمرے سے خاتون برآمد ہونے کیوجہ سے انہیں کالج سے نکال دیا گیا تھا ۔مارک زکریوگ یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا مگر انہوں نے فیس بک بنا کر کروڑوں دلوں پر راج کیا ہے۔باقی افراد فرینک ،سٹیوجاہز اور بل گیٹس کو بھی کالج اوریونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :