دنیا بھر میں پانی کی خاموشی سے فروخت کے رجحان میں اضافہ کا انکشاف،وال سٹریٹ کے بڑے بڑے بینک اور کئی ارب پتی افراد شامل ہیں جو انتہائی تیز رفتاری سے دنیا بھر میں آبی ذخائر خرید رہے ہیں،رپورٹ

اتوار 15 جون 2014 16:10

دنیا بھر میں پانی کی خاموشی سے فروخت کے رجحان میں اضافہ کا انکشاف،وال ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) پانی کی خاموشی سے چوری چھپے نجکاری سے پاکستان اپنے ذخائر آہستہ آہستہ کھو رہا ہے ۔اگر اس بنیادی ضرورت پر بھی نجی کمپنیوں کی اجارہ داری قائم ہو جائے تو اس کا کیا نتیجہ برآمد ہو سکتا ہے۔ مالیاتی اداروں کی جانب سے عالمی سطح پر آبی ذخائر کی خریداری کا بڑھتا ہوا رجحان کیا گل کھلائے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں آبی ذخائر کی خریداری کا حیرت انگیز رجحان سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

زمین پر پانی کو اپنی جاگیر بنانے والوں میں وال سٹریٹ کے بڑے بڑے بینک اور کئی ارب پتی افراد شامل ہیں جو انتہائی تیز رفتاری سے دنیا بھر میں آبی ذخائر خرید رہے ہیں ۔ایک جاب تو جے پی مارگن چیز،گولڈ مین، سٹی گروپ ،مرکزی بینک، بارکلے بینک، بلیک اسٹون گروپ ،النیاز،ایچ ایس بی سی جیسے مالیاتی ادارے آبی ذخائر خرید رہے ہیں تو دوسری جانب بزنس ٹاٹکونز کہلائے جانے والے ارب پتی افراد پانی جیسی بنیادی انسانی ضرورت کو اپنی ذاتی ملکیت بنانے پر تلے بیٹھے ہیں ۔ان افراد میں ٹی یوں پکنز،بش خاندان،ہانگ کانگ ارب پتی ،لی شنگ، اور فلپائن کے کئی ارب پتی لوگ شامل ہیں ۔اب یہ بزنس میں پاکستان کے ضانی کے ذخیرے خریدنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :