خواتین سال میں ایک ماہ اپنی شخصیت و بناؤ سنگھار کیلئے پریشان ہو کر گزار دیتی ہیں،برطانوی تحقیق

اتوار 15 جون 2014 20:16

خواتین سال میں ایک ماہ اپنی شخصیت و بناؤ سنگھار کیلئے پریشان ہو کر گزار ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء)برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق خواتین سال میں لگ بھگ ایک ماہ اپنی شخصیت اور بناؤ سنگھار کے حوالے سے پریشان ہو کر گزار دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

لباس کا انتخاب،ہئیر اسٹائل،وزن بڑھنے کی فکر اور رنگت میں تبدیلی کا احساس خواتین کو ایک ہفتے میں بارہ گھنٹے اور چار منٹ تک پریشان کئے رکھتا ہے جو ایک سال میں تقریباً چھ سو ستائیس گھنٹوں سے بھی زیادہ بن جاتے ہیں۔اس کے علاوہ شادی شدہ خواتین پچاس منٹ تو لباس کے پہنتے وقت اس کے انتخاب میں لگا دیتی ہیں اور اس کے بعد ڈیڑھ گھنٹہ اس سوچ میں پریشان رہتی ہیں کہ یہ لباس ان پر جچ بھی رہا ہے یا نہیں۔