جڑانوالہ میں گھریلو تنازع پر دوخواتین اور بچے سمیت4افراد قتل

پیر 16 جون 2014 13:15

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جون 2014ء) فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں گھریلو تنازعے پر دوخواتین، بچہ سمیت4افراد کو قتل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاوں 273 گ ب میں ایک گھر سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔جنہیں گلے دباکر قتل کیا گیا۔مرنیوالوں میں دو خواتین ، بچہ اور ایک مرد شامل ہیں۔پولیس کاکہناہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل گھریلو جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ تما م لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :