مبشر لقمان نے ٹی وی پر آنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی عائد کردہ پابندی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، ہائیکورٹ کے حکم کو خلاف آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دینے کی استدعا
پیر 16 جون 2014 20:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون۔2014ء) نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر مبشر لقمان نے اپنی ٹی وی پر آنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے لگائی گئی پابندی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ مبشر لقمان کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پیر کو دائر کی جس میں ہائیکورٹ کے حکم کو خلاف آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ہائی کورٹ کا حکم غیر قانونی اور ٹھوس وجوہات کے بغیر جاری کیا گیا‘ فاضل جج نے پیمرا کو یکطرفہ طور پر حکم جاری کیا ‘ فیصلہ جانبدارانہ ہے۔ درخواست گزار مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ جج اپنے حلف کے تحت آئین کا پابند ہے لیکن جج نے آئین کی خلاف ورزی کی‘ مبشر لقمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متنازع حکم خلاف قانون ہے‘ کیونکہ کسی کو پروگرام سے روکنا کیلئے پیمرا معاملے کا خود جائزہ لینے کا پابند ہے‘ عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کے اصولوں کی پابندی نہیں کی‘ عدالت نے دوسرے فریق کو سنے بعیر یکطرفہ فیصلہ دے دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.